(کمپوزنگ اور رواں اردو ترجمہ: مہرالنسا)
ہومیوپیتھک طریقہ علاج میرے لیے نیا اور انوکھا بالکل بھی نہیں تھا۔ میں پاکستان کے بہت سے مشہور ہومیوپیتھک ڈاکٹرز سے مل چکی تھی لیکن ڈاکٹر حسین قیصرانی کا کام جذبے، لگن اور محنت سے بھرپور ہے اور انہوں نے بلاشبہ ہومیوپیتھی کے معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مجھے یاد ہے میں نے کئی بار اپنے بچوں کے چھوٹے چھوٹے مسائل اور علامات کے بارے میں بات کرنے کے لیے ڈاکٹر صاحب کو کال کی لیکن وہ ہمیشہ کہتے یہ علامات میرے لیے چھوٹی نہیں بلکہ بہت ہی اہم ہیں۔
میرے بیٹے کو گلے کے غدود Throat Infection کا مسئلہ تھا کبھی کبھی تکلیف اتنی شدید ہو جاتی کہ غدود سے خون رسنے لگتا دوسرے ڈاکٹرز نے مجھے کہا کہ بیٹے کو جوس، آئس کریم، کیچپ، مائیونیز اور بیکری کی بنی ہوئی اشیاء سے مکمل پرہیز کروانا ہے۔ میرے لیے اگرچہ یہ ناممکن تھا کیونکہ بچے یہی سب چیزیں ہی تو شوق سے کھاتے ہیں۔ بیٹے کی صحت کی خاطر اس کی پسندیدہ چیزیں بھی روکنا پڑیں۔ میرے بیٹے کے گلے کا انفیکشن، خواہ کتنی ہی جلدی دوبارہ ظاہر ہو جاتا، ایلوپیتھک ڈاکٹرز اسے اینٹی بائیوٹکس (Antibiotics) تجویز کرتے اور پھر انجیکشنز (Injections) کی نوبت آ گئی ۔۔۔۔ پھر کچھ ایلوپیتھک اور ہومیوپیتھک ڈاکٹرز نے بیٹے کو ہر طرح کا citrus fruit دینے سے منع کر دیا۔ یہ بات بہت تکلیف دہ تھی کیونکہ وہ مالٹے، کینو، فروٹر بہت پسند کرتا تھا۔
جب میں نے ڈاکٹر حسین قیصرانی سے علاج کروانا شروع کیا تو ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ بیٹا جو بھی کھانا چاہے؛ کھا سکتا ہے۔ صحت مند چیزوں سے کسی قسم کا کوئی پرہیز نہیں ہے۔ الحمدللہ! چند ماہ کے علاج سے میرا بیٹا بالکل ٹھیک ہے۔ میں ڈاکٹر صاحب کے طریقہ علاج سے مکمل طور پر مطمئن ہوں۔
میں آدھے سر کے شدید درد یعنی میگرین / درد شقیقہ (migraine) درد کا شکار تھی جس کی وجہ سٹریس تھا جس سے چھٹکارا پانا میرے لیے ممکن نہ تھا۔ دو سال ہو گئے ہیں اور میرا یہ مسئلہ یعنی میگرین کا شدید درد اب مستقل اور مکمل ختم ہو چکا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ میرے مزید بہت سارے مسائل بھی حل ہو گئے ہیں۔
قیصرانی صاحب کے لئے اشفاق احمد خان کے ایک قول کا حوالہ دینا چاہوں گی
“اللہ آپ کو آسانیاں دے اور آسانیاں بانٹنے کی توفیق دے”
اور صحت مند پاکستان کے حصول کے لیے آپ واقعی بہت سے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔۔۔!
————-
محترمہ رائنہ ضیا کے اپنے الفاظ میں:
Homeopathic was never something new or odd for me. I saw many successful Homeopathic Doctors here in Pakistan. Dr. Hussain Qaisrani sb put his hard work and his passion in his work. He bring homeopathic to another level.
I remember for my kids I called so many times to discuss minor symptoms, but he always said its never minor for me.
My son was suffering from throat infection. It become so severe at times that it start bleeding. Doctors advised me not to give him any cold drinks, Ice creams, catchup, Mayonnaise and any bakery product. This was almost impossible for me to stop him from all this stuff kids love to eat. But I have to do that for his health. Allopathic Docs give him antibiotics every time even if he got infection every month, than inject able started. Than some homeopathic and alopathic Doctors told me don’t give him any citrus fruit. This made his life miserable as that was all he loves to eat. Than we get treatment from Hussain Qaisrani sb of Homeopathic Consultancy and he told me to set your kids free to eat whatever they want. Allhamdulllah! I’m completely satisfied with his way of treatment.
I was a chronic patient of headache – migraine – reason was stress which was unavoidable for me. Its since 2 years that problem rooted out and along with that many other problems resolved.
I must quote a doa from Ishafaq Ahmad
Allah aap ko Aassnia day or Aasani bantny ki toofeeq day.
You truly did it for many people. Wish for a healthy Pakistan.