رانا رمضان (مریض کی اجازت سے نام اور تصاویر دی گئی ہیں) میانوالی کا نوجوان ہے جس کی جسامت کمزور اور قد اونچا ہے۔ صحت کے حوالہ سے کوئی ایسا کوئی انہیں کوئی ایسا قابلِ ذکر معاملہ نہیں تھا کہ علاج یا دوائیوں کی ضرورت پڑتی۔ مگر چہرے داڑھی کے بال ٹھوڑی سے اترنا شروع ہو گئے تھے۔ چند ماہ سے ایک واضح حصہ بالکل صاف ہو گیا تھا۔ بالچر یا ایلوپیشیا دن بدن بڑھتا جا رہا تھا۔
علاقہ کے ہومیوپیتھک ڈاکٹر عاصم کندی صاحب فون نمبر 03127447654 سے علاج کے رابطہ کیا۔ نوجوان کی وضع قطع اور جسامت سے وہ ٹیوبرمیازم تک پہنچ چکے تھے۔ بسلینم ویسے بھی چہرے کے بالچر کی اہم ترین دوا ہے جس کا انتخاب ڈاکٹر عاصم کندی نے فرمایا۔
انہوں نے مشورہ کے رابطہ کیا تو میری سمجھ کے مطابق بھی ہومیوپیتھک دوا بسیلینم ون ایم ہر ہفتہ ایک خوراک دینا مناسب فیصلہ تھا۔ پہلے ماہ ہی مزید بال کرنا رُک گئے۔ دوسرے ماہ کے آخر تک بہت معمولی ہی سہی مگر اکا دُکا بال نظر آنا شروع ہو گئے۔ دوائی کا وقفہ بڑھا دیا گیا۔
تین ماہ تک علاج کا سلسلہ جاری رہا۔ جب بال واضح طور پر آنا شروع ہو چکے تو دوائی دینے کا سلسلہ روک دیا گیا۔
ڈاکٹر عاصم کندی اور اُن کے مریض رانا رمضان کو مبارک کہ پروردگار نے اتنے کم عرصہ اور صرف ایک دوائی سے بالچر کا مسئلہ حل کر دیا۔ اس سے نہ صرف اُن کی مجموعی صحت بھی بہتر ہوئی بلکہ شخصیت میں اعتماد بھی واضح طور پر بڑھ گیا ہے۔
۔