۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہومیوپیتھک کی ایک ایک دوا پر کئی کئی کتابیں لکھی جا سکتی ہیں۔ میں آپ کو آرنیکا کی مثال دیتا ہوں۔ اگرچہ آرنیکا کوئی بہت بڑی دوا نہیں ہے لیکن آپ اس کی Efficacy دیکھیں تو حیران رہ جائیں۔
کہا جاتا ہے چوٹ لگنے پر آرنیکا نمبر ون دوا ہے اور یہ درست بھی ہے۔ آپ Easy and safe delivery میں آرنیکا کا کردار دیکھیں۔ Labour pains شروع ہونے پر حاملہ کو 1M کی ایک خوراک کھلا دیں۔ انشااللہ نارمل ڈیلیوری ہو گی۔ ایک خوراک ڈیلیوری کے بعد دے دیں ہر قسم کی پیچیدگی سے بچ جائیں گے۔
آنندہ زارن ایک مشہور امریکن گائناکالوجسٹ تھی۔ ستمبر 2008 میں روڈ سائیڈ ایکسیڈنٹ میں اس کا انتقال ہو گیا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس نے چھ سو سے زیادہ ڈیلیوری کیس اٹینڈ کئے۔ سب میں آرنیکا استعمال کی اور ایک کیس بھی سیزیرین سیکشن کو ریفر نہیں کرنا پڑا۔ جی! ایک کیس بھی نہیں۔ مریضہ کوسیزیرین سیکشن سے بچا کر آپ نے اس کو مالی نقصان سے بچایا ،نشتر زنی سے بچایا، پیچیدگی سے بچایا اور اپنا ممنون بھی کیا ۔
سنگل ریمیڈی پریکٹس کے فائدے بے شمار ہیں۔ میں آپ کو آرنیکا کی ایک اَور مثال دیتا ہوں۔میرے کلینک کے بالکل ساتھ میٹرنٹی ہسپتال ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے New Born Babies کا پیشاب رُک جاتا ہے اور یوں ایک ایمرجنسی ڈیکلیر ہو جاتی ہے۔ ایسے موقع پر میں آرنیکا 30 کی ایک خوراک دیتا ہوں اور مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ اس حوالے سے دوسری اہم دوا ایکونائٹ ہے۔آپ کو معلوم ہو گا کئی ڈینٹل سرجن نے اپنے کلینک میں آرنیکا رکھی ہوتی ہے۔ دانت نکالنے سے پہلے اس کی ایک خوراک مریض کو دے دی جاتی ہے۔ ڈیلیوری کے بعدانفیکشن ہو جانے پراکثر ماؤں کو Puerperal fever ہو جاتا ہے اور زچہ کے حوالے سے It is 6th leading cause of death. پائروجینم 1M کی ایک خوارک ہی ماں کو شفایابی دینے کے لیے کافی ہے۔
صحت مند اور تندرست بچے پیدا کرنے میں تو ہومیوپیتھی کا کردار مثالی ہے۔ اور میں نے دیکھا ایسے بچوں کا IQ بہت ہوتا ہے۔ آپ ہومیوپیتھی کی ہزاروں دواؤں میں 80 کے قریب بڑی دواؤں کو اچھی طرح سمجھ لیں تو آپ اسی فی صد مریضوں کو ٹھیک کر دیں گے۔اور کیا چاہئے بھلا؟
(افاداتِ ڈاکٹر بنارس خان اعوان)