خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

سورائسس، ایگزیما، فنگس اور ناخن سکن کی بیماری – فیڈبیک


ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب ۔۔

آپ کے علاج پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنے کے لیے یہ لکھ رہی ہوں۔

کئی سالوں سے مجھے فنگس کی تکلیف تھی ۔۔ ناخنوں کی فنگس، پیروں کی کٹی پھٹی اور کھردری جلد، اور انگلیوں کے درمیان فنگل انفیکشن۔

آپ نے میرے ناخن کا علاج اس طرح کیا کہ اب اسے باقی ناخنوں سے الگ پہچاننا مشکل ہے۔ وہ ناخن نہ صرف دیکھنے میں، بلکہ اندر سے بھی، بالکل ٹھیک ہے اور باقیوں کی طرح بڑھ رہا ہے۔ پیروں کی پھٹی ہوئی کھردری جلد اب نرم اور صاف ہو چکی ہے۔ انگلیوں کے درمیان ہر سردیوں میں جو اِنفیکشن آتا تھا، وہ بھی مکمل طور پر ٹھیک ہو گیا۔ اس سردیوں میں مجھے کچھ نہیں ہوا۔

آپ کے علاج سے پہلے میرے ناخن بے حد کھردرے، کمزور، بے رنگ اور سفید نشانوں والے تھے۔ ان میں کوئی جان نہیں تھی ۔ سچ کہوں تو آپ نے انہیں بچا لیا۔

آپ کی خصوصی توجہ اور زبردست علاج، ہومیوپیتھک دوا نے میری صحت بحال کر دی ہے۔ علاج وقت تو کافی زیادہ لے گیا۔ آپ نے صبر، محبت سے میرا خیال رکھا ۔۔ اور اس وجہ سے میں نےبھی بھروسہ کیا۔

آپ بلا شک بہت اچھے اور مہربان ڈاکٹر ہیں۔ اللہ کا شکر ہے اور آپ کا بھی، ڈاکٹر صاحب!۔

Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles

ڈاکٹر حسین ْقیصرانی ۔ السلام علیکم ۔۔۔۔۔ اب مجھے محسوس ہونے لگا ہے کہ میرے سامنے ایک بالکل نئی دنیا...

بچوں کا بستر پر پیشاب کرنا – سبب اور ہومیوپیتھک دوا علاج – حسین قیصرانی

بچوں کا بستر پر پیشاب کرنا – سبب اور ہومیوپیتھک دوا علاج – حسین قیصرانی

کوئی تین ہفتے قبل مَیں نے ایک تحریر میں لکھا تھا کہ بچے اگر پانچ سال کی عمر تک بستر...

Default image

بچے اور ہومیوپیتھک علاج – ڈاکٹر بنارس خان اعوان

کچھ بچے جو خاموش طبع ہوتے ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ جب ماں انہیں آپ کے کلینک میں لائے گی...