خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

Aversion To Bath – نہانے سے نفرت

Aversion To Bath – نہانے سے نفرت

نہانے سے نفرت یوں تو ہر عمر کے انسانوں میں پائی جا سکتی ہے لیکن بچوں کے معاملہ میں یہ مسئلہ اگر شدت تک جا پہنچا ہو تو اِس کا باقاعدہ علاج نہ کروانے سے بچے کی زندگی میں بعد میں بہت پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ میلا کچیلا ہونے کی وجہ سے ہر جگہ اُس کی بے عزتی کی جاتی ہے۔ ماں باپ، بہن بھائی اساتذہ اور دوست رشتہ دار مذاق کا نشانہ بنا کر اُس کو ڈھیٹ بناتے رہتے ہیں۔
یہ ویڈیو اکثر سب لوگوں کے لئے ایک مزاحیہ کلپ ہے لیکن اِس کے اخری چند سیکنڈ سے اندازہ ہوتا ہے کہ بچے کی عزتِ نفس کتنی مجروح ہوئی ہے۔ جس انداز سے وہ دوڑ کر چُھپنے کی کوشش کر رہا ہے نفسیاتی اور علامتی طور وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا۔
ایسے بچوں اور بڑوں کے لئے ہومیوپیتھی طریقہ علاج سے بے حد اچھے نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ مہینہ دو مہینہ کے علاج سے یہ عام لوگوں کی طرح نہانے دھوتے اور زندگی سے لطف اندوز ہونے لگتے ہیں۔ اِس مزاج کی تبدیلی سے اُن کے ہر کام (پڑھائی لکھائی، کاپیوں کتابوں، کپڑوں اور زندگی کے دیگر معاملات) میں نفاست کا اظہار ہونے لگتا ہے۔
مندرجہ ذیل ادویات میں سے کوئی ہومیوپیتھک دوا اِس مزاج کے بچوں کی زندگی میں انقلاب لا سکتی ہے۔ ویڈیو میں موجود بچے کو اُس کے مجموعی مزاج کو سمجھتے ہوئے اِن میں سے کوئی دوا مناسب پوٹینسی اور خوراک میں دی جاتی تو نہ پورا محلہ اکٹھا کرنے کی ضرورت ہوتی اور نہ ہی اتنا وقت، توانائی اور محنت صرف ایک بچے کے نہلانے پر صَرف کرنا پڑتا۔
AMMONIUM CARBONICUM,
ANTIMONIUM CRUDUM,
CLEMATIS ERECTA,
RHUS TOXICODENDRON,
SULPHUR

Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles
Default image

  ایک بھولا بھالا نظر آنے والا خوب صورت بچہ مرغی کے  ننھے منے چوزوں کے ساتھ کھیل رہا ہے۔...

گندم گلوٹن اور دودھ الرجی – کامیاب کیس دوائیں علاج – حسین قیصرانی

گندم گلوٹن اور دودھ الرجی – کامیاب کیس دوائیں علاج – حسین قیصرانی

چوبیس سالہ نوجوان مسٹر چوہدری نےانٹرنیٹ پہ کامیاب گلوٹن الرجی کیس پڑھنے کے بعد  گوجرانوالہ سے کال کی۔ وہ پچھلے...

Default image

فسچولا یا ناسور – ہومیوپیتھک دوا اور علاج – حسین قیصرانی Anal Fistula

فسٹیولا / فسچلا / فسچولا لاطینی زبان میں پائپ یا نلی کو کہتے ہیں۔ میڈیکل کی اصطلاح میں یہ وہ...