Aversion To Bath – نہانے سے نفرت

Aversion To Bath – نہانے سے نفرت

نہانے سے نفرت یوں تو ہر عمر کے انسانوں میں پائی جا سکتی ہے لیکن بچوں کے معاملہ میں یہ مسئلہ اگر شدت تک جا پہنچا ہو تو اِس کا باقاعدہ علاج نہ کروانے سے بچے کی زندگی میں بعد میں بہت پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ میلا کچیلا ہونے کی وجہ سے ہر جگہ اُس کی بے عزتی کی جاتی ہے۔ ماں باپ، بہن بھائی اساتذہ اور دوست رشتہ دار مذاق کا نشانہ بنا کر اُس کو ڈھیٹ بناتے رہتے ہیں۔
یہ ویڈیو اکثر سب لوگوں کے لئے ایک مزاحیہ کلپ ہے لیکن اِس کے اخری چند سیکنڈ سے اندازہ ہوتا ہے کہ بچے کی عزتِ نفس کتنی مجروح ہوئی ہے۔ جس انداز سے وہ دوڑ کر چُھپنے کی کوشش کر رہا ہے نفسیاتی اور علامتی طور وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا۔
ایسے بچوں اور بڑوں کے لئے ہومیوپیتھی طریقہ علاج سے بے حد اچھے نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ مہینہ دو مہینہ کے علاج سے یہ عام لوگوں کی طرح نہانے دھوتے اور زندگی سے لطف اندوز ہونے لگتے ہیں۔ اِس مزاج کی تبدیلی سے اُن کے ہر کام (پڑھائی لکھائی، کاپیوں کتابوں، کپڑوں اور زندگی کے دیگر معاملات) میں نفاست کا اظہار ہونے لگتا ہے۔
مندرجہ ذیل ادویات میں سے کوئی ہومیوپیتھک دوا اِس مزاج کے بچوں کی زندگی میں انقلاب لا سکتی ہے۔ ویڈیو میں موجود بچے کو اُس کے مجموعی مزاج کو سمجھتے ہوئے اِن میں سے کوئی دوا مناسب پوٹینسی اور خوراک میں دی جاتی تو نہ پورا محلہ اکٹھا کرنے کی ضرورت ہوتی اور نہ ہی اتنا وقت، توانائی اور محنت صرف ایک بچے کے نہلانے پر صَرف کرنا پڑتا۔
AMMONIUM CARBONICUM,
ANTIMONIUM CRUDUM,
CLEMATIS ERECTA,
RHUS TOXICODENDRON,
SULPHUR

kaisrani

kaisrani

Leave a Replay

About Me

Hussain Kaisrani (aka Ahmad Hussain) is a distinguished Psychotherapist & Chief Consultant at Homeopathic Consultancy, Lahore. 

Recent Posts

Weekly Tutorial

Sign up for our Newsletter