Aversion To Bath – نہانے سے نفرت
Aversion To Bath – نہانے سے نفرت نہانے سے نفرت یوں تو ہر عمر کے انسانوں میں پائی جا سکتی ہے لیکن بچوں کے معاملہ میں یہ مسئلہ اگر شدت تک جا پہنچا ہو تو اِس کا باقاعدہ علاج نہ کروانے سے بچے کی زندگی میں بعد میں بہت پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ میلا کچیلا ہونے کی وجہ سے ہر جگہ اُس کی بے عزتی کی جاتی ہے۔ ماں باپ، بہن بھائی اساتذہ اور دوست رشتہ دار مذاق کا نشانہ بنا کر اُس کو ڈھیٹ بناتے رہتے ہیں۔ یہ ویڈیو اکثر سب لوگوں کے لئے ایک مزاحیہ کلپ ہے لیکن …
جارج وتھالکس
جارج وتھالکس بنیادی طور پر سول انجینئر ہیں ۔ آپ یونان کے شہر ایتھنز میں 1932 ء میں پیدا ہوئے۔ 1959 ء میں وہ حادثاتی یا اتفاقی طور پر ہومیوپیتھی سے متعارف ہوئے اور پھر اسی کے ہو کر رہ گئے۔ آپ نے 1966ء میں انڈین انسٹیٹیوٹ آف ہومیوپیتھی سے ڈپلوما حاصل کیا۔ آپ نے 1976 ء میں یونانی زبان میں جریدہ ’’ہومیوپیتھک میڈیسن‘‘ کا اجراء کیا۔ آپ بہت ساری کتابوں کے مصنف بھی ہیں جن میں’’سائنس آف ہومیوپیتھی‘، میڈیسن آف نیو مین کا لاتعداد زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ آپ کی کتاب میٹریا میڈیکا وائیوا کی گیارہ جلدیں …
ہومیوپیتھک کالج کی ایک تقریب سے خطاب
کالج کی ایک تقریب سے خطاب آج کی تقریب جو بیک وقت کالج کی نئی اور کشادہ بلڈنگ کا افتتاح ، سالِ اول کے لئے WELCOME PARTY اور فأنل ایر کے لئے FAREWELL پارٹی پر مشتمل ہے لہذا بجا طور پر اسے 3/1 پارٹی کہا جا سکتا ہے۔ آج کا دن آپ لوگوں کے لئے بڑی خوشی کا دن ہے۔ یہ وہ دن ہے جس کے لئے آپ نے چار سال انتظار کیا، محنت کی، یہ وہ دن ہے جسے دیکھنے کے لئے آپ نے کیٔ بار خواب دیکھے آج وہ دن ایک حقیقیت کی شکل میں آپ کے …
ہومیوپیتھک دوا: نکس وامیکا
(ڈاکٹر بنارس خان اعوان، واہ کینٹ) ٹھندے خشک موسم کی دوا ہے۔ نکس وامیکا دراصل شاہوں، شہنشاؤں، شہزادوں اور سورماؤں کا خاندان ہے۔ اگر تاریخ پر نظر دوڑائیں تو رومن ایمپائر کی مثال نکس پر بہت فٹ بیٹھتی ہے۔ یہ لوگ بڑے جنگجو، مہماتی، عیاش اور بے خطر تھے۔ میٹریا میڈیکا کی پولی کریسٹ دواؤں میں اس کا درجہ باشاہوں کا سا ہے۔ اینایم چودھری کے بقول اگر انسانی آبادی کو کردار اور رویے کی بنا پر تقسیم کیا جائے تو نکس کے حصہ میں دو تہائی آ جائے۔یہ لوگ جس شعبہ زندگی میں بھی ہوں اپنا نمایاں مقام …
ہومیوپیتھک کیس ٹیکنگ میں مشاہدہ Body language
باڈی لینگویج کیس ٹیکنگ میں مشاہدہ کی بہت اہمیت ہے۔ اس بات پر غور کریں کہ مریض کیا کرتا ہے اور کیا کہتا ہے۔ مثلاً باڈی لینگوئج کو ہی لے لیں۔ برائی اونیا کا مریض بے حس و حرکت لیٹا ہو گا۔ سوالات کے جواب دینے سے گریز کرے گا۔ کالوسنتھ یا میگنیشیا فاس کا مریض ہو گا تو آگے کو دہرا ہوا ہو گا۔ جیلسی میم کا مریض ہو گا تو نقاہت اس کے انگ انگ سے پھوٹ رہی ہو گی۔ شکایت کوئی بھی ہو اگر علامات میں نقاہت بھاری ہو تو جیلسی میم کو کبھی نہ بھولیں۔ نکس …
بیلاڈونا Belladonna
بیلاڈونا Belladonna اس دوا کا زیادہ تر اثر دموی اورصفراوی مزاج والے مریضوں پر ہوتا ہے۔ ایسے مریض بحالتِ صحت خوش مزاج اور ہنس مُکھ ہوا کرتے ہیں لیکن جب بیمار ہوں تو وہ تند مزاج ہو جاتے ہیں اور اکثر ہذیان میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ ان کو تشنج کا ڈر لگا رہتا ہے۔ ایسے مریض ہوا کے جھونکے سے ڈر جاتے ہیں اور کھلی ہوا میں بیٹھنے اور سر کے بال کٹوانے سے ان کو فوراً سردی لگ جاتی ہے۔ دردیں فوراً ہی تیز ہو جاتی ہیں اور پھر اسی تیزی سے معدوم بھی ہوجاتی ہیں یعنی دردیں …
ایلیم سیپا – اردو ہومیوپیتھی Allium Cepa
ایلیم سیپا Allium Cepa دنیاۓ ہومیوپیتھی میں ڈاکٹر ولیم بورک کی کثیر المطالعہ تصنیف ” بورک میٹریا میڈیکا ” کلیدی حیثیت رکھتی ہے جس کے انگریزی میں کئی ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں اور یہ دوا میٹریا میڈ یکا میں (22) نمبر پر ہے۔ ایلیم سیپا شدید نزلہ زکام میں کام آتی ہے جبکہ ناک سے بہت جلندار پانی کی طرح مواد نکلتا ہو اور آنکھوں سے سادہ آنسو خارج ہوتے ہوں۔ ناک کے مسوں میں یہ دوا مفید ہوتی ہے۔ جو پانی کی طرح کا مواد ناک سے بہتا ہو وہ اوپر والے ہونٹ پر جلن کا باعث بنتا ہو …
مرض اور ہومیوپیتھی
ڈاکٹر ہانیمین نے اپنی شہرۂ آفاق تصنیف آرگنن آف ہومیوپیتھک میں مرض کے متعلق لکھا کہ جسم انسانی کے کسی خاص اعضاء یا متعدد اعضاء کی نارمل کارکردگی میں کوئی نقص پیدا ہو جانا مرض کہلاتا ہے۔ جب بھی جسم کے اندر کوئی نقص پیدا ہوتا ہے تو جسم کی اپنی قوت حیات (ایمیونٹی سسٹم) اس کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہے۔ وہ مرض کو جسم سے باہر پھینکنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔ اگر مرض زیادہ طاقت ور ہو قوت حیات دب کر رہ جاتی ہے۔ مرض قوت حیات اور سارے جسم پر قابض ہو جاتا ہے۔ جسم کو …
ہومیوپیتھی: تعریف و تعارف
ہومیوپیتھی دو یونانی الفاظ کا مجموعہ ہے۔ ہومیو کے معنی مشابہ یا بالمثل کے ہیں اور پیتھی کے معنی بیماری کے ہیں یعنی کہ بالمثل ادویات سے علاج۔ اس طریقۂ علاج میں مریض کا علاج ان ادویات سے کیا جاتا ہے جن ادویات کے اندر مرض جیسی علامات پیدا کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے۔ ان ادویات کو پہلے تندرست جسم پر آزمایا جاتا ہے جس کے نتیجے میں نقلی مرض جیسی علامات تندرست جسم میں پیدا ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ اب اس نقلی بیمار جسم کو اسی دوائی کی بہت ہلکی سی خوراک دینے سے مرض ختم ہو …