پیشاب کی نالی میں پتھری – کامیاب کیس، دوا، علاج – ڈاکٹر اعجاز علی راولپنڈی
نومبر 2020شام سات بجے کا عمل چل رہا تھا۔ میں ابھی کلینک کی نشست پر بیٹھا ہی تھا کہ فون کی گھنٹی بجی۔ فون اٹھانے پر آواز آئی کہ ڈاکٹر صاحب! میں مسجد نماز کیلئے گیا۔ استنجا کیا تو مجھے پیشا ب کی نالی میں کچھ تکلیف محسوس ہوئی۔ ایسا نہ ہو کہ رات کو یہ تکلیف بہت زیادہ کہیں بڑھ جائے۔ کیا میں ابھی ابھی آپ کے پاس آ جاؤں؟ میں نے اسے کہا آ جائیں کیوں کہ دوا مجھے اس کی گفتگو سے ہی سمجھ آ گئی تھی۔ اگلے چند منٹ کے اندر یہ صاحب بھاگتے دوڑتے کلینک …