وارٹس مسے موہکے کارنز – کامیاب کیس، ہومیوپیتھک دوا علاج – حسین قیصرانی

سات سالہ بچی کے والدین نے اپنی بیٹی کے علاج کے لیے کال کی۔ بیٹی کے ہاتھوں میں وارٹس ( چنڈیاں یا مسے) بنتے تھے۔ یہ انگلیوں کے پوروں، ہتھیلیوں اور ہاتھوں کی الٹی جانب بنتے تھے۔ کافی علاج بلکہ سرجری آپریشن کے ذریعے بھی نکلوایا جا چکا تھا کروا چکے تھے لیکن یہ وارٹس دوبارہ بن جاتے تھے۔ سکول کا کام کرنا تک مشکل تھا۔ ہر وقت تکلیف رہتی تھی۔ وارٹس ایک جگہ سے ختم ہوتے تو دوسری جگہ نکل آتے تھے۔

:بچی کے مسائل کو سمجھنے کے لیے والدین سے تفصیلی بات چیت کی گئی جس میں بچی کے دیگر مسائل بھی سامنے آئے 

1۔ بچی کی طبیعت بہت زیادہ حساس(Sensitive) تھی۔ کسی کی بھی تھوڑی سی بات بھی برداشت نہیں کرتی تھی۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر رونے لگتی تھی۔ 
2۔ بھوک بہت کم تھی۔ کھانے کو دل نہیں کرتا تھا مگر جنک فوڈ بہت شوق سے کھاتی تھی۔ چپس بے حد پسند تھی۔
3۔ سبق یاد نہیں رہتا تھا۔ اچھی طرح یاد کیا ہوا سبق بھی بار بار بھول جاتی تھی۔ پڑھائی میں کمزور ( weak in studies or slow learner) تھی۔
4۔ ڈراؤنے خواب (nightmare) آتے تھے۔ رات کو خوفزدہ رہتی تھی۔ گہری نیند نہیں آتی تھی۔ 
5۔ عجیب سا ڈر لگا رہتا تھا۔ والد گھر سے باہر جاتے تو رونے لگتی تھی۔ اپنے گھر والوں کے لیے بہت حساس تھی اور ان سے بہت محبت کرتی تھی۔
6۔ قبض (constipation) کی شکایت رہتی تھی۔
7۔ بچی کو ناخن چبانے (Nail biting) کی عادت تھی۔
کیس کا تجزیہ، ہومیوپیتھک دوا علاج (ہومیوپیتھی سٹوڈنٹس اور ڈاکٹرز کے لئے):
بچی بہت زیادہ حساس تھی۔ شدید حساسیت اور گھر والوں سے انسیت نے شخصیت پر کافی گہرے اثرات مرتب کئے تھے۔ اپنی فیملی سے شدت کی وابستگی نے اس کے اندر ان کو کھونے کا ڈر بٹھا دیا تھا۔ کوئی فیملی ممبر باہر جاتا تو رونے لگتی تھی۔ دوستانہ طبیعت کی مالک تھی۔ رات کو ڈرتی تھی۔ کھانے میں نمکین اور چٹ پٹے کھانے پسند کرتی تھی۔ یہ تمام علامات واضح طور پر فاسفورس کی طرف اشارہ کر رہی تھیں۔بچی کی باقی علامات اور موجودہ صورت حال کے پیش نظر ہومیوپیتھک دوا فاسفورس (Phosphorus) استعمال کروائی گئی جس نے واضح فائدہ دیا اور اللہ کے فضل سے کارن وارٹس کی تکلیف سے نجات مل گئی۔

 

 

 

(حسین قیصرانی – سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ – لاہور فون 03002000210)

5 1 vote
Article Rating
Picture of kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest


0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments

Sign up for our Newsletter