آپ کے علاج کی فیس کتنی ہے اور اس میں کیا کچھ شامل ہے؟ ایک سوال اور اُس کا جواب ۔۔ حسین قیصرانی

فیس کی تفصیل جاننے سے پہلے ہومیوپیتھک علاج کے تقاضوں کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔
ہومیوپیتھک علاج کے اپنے تقاضے ہیں۔ اس میں علامات یا بیماریاں مختصر انداز میں نہیں؛ بلکہ بہت لمبی تفصیل سے ڈاکٹر کو سمجھنی ہوتی ہیں۔ علامات اور تفصیل جتنی کم ہوں گی علاج کی کامیابی کے اِمکانات بھی اُتنے ہی کم ہوتے ہیں۔ علامات کی تفصیل لینے کو کیس ڈسکشن یا کیس لینا کہتے ہیں۔ فون پر یا ملاقات میں تیس چالیس منٹ کا انٹرویو ہوتا ہے۔ اُس کے بعد گھنٹہ بھر کی ریسرچ۔ پھر جا کر تین ہزار 3000 سے زائد دوائیوں میں سے کوئی ایک دوا منتخب ہوتی ہے جو (ہمیشہ کی نہیں بلکہ) صرف موجودہ یعنی سب سے اوپر کی سطح کے مسائل کو ٹھیک یا حل کرتی ہے۔ دس پندرہ دن بعد پھر یہ کاروائی (یعنی انٹرویو، سوال جواب بذریعہ فون یا ملاقات) دوبارہ ہوتی ہے اور نئی صورت حال کے مطابق پھر کوئی دوائی منتخب ہوتی ہے۔ یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے تاآنکہ مریض سمجھتا ہے کہ اُس کی صحت بحال ہو چکی ہے اور مسائل حل ہو گئے ہیں یعنی اُس کے پاس بتانے کو کچھ نہیں رہتا۔

فیس کے متعلق حتمی طور پر تو کیس ڈسکس کرنے کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔ کیس لینے کے بعد ہی اندازہ لگ سکے گا کہ مریض کے علاج پر کتنی محنت، توجہ، توانائی اور دوائی لگے گی۔ ایک نارمل کیس کے علاج کی کم از کم ماہانہ فیس دس  ہزار روپے (Rs. 10,000/=  per     month) ہے۔ اس میں ہر ماہ دو سے تین بار  کیس کا تفصیلاً جائزہ لے کر دوائی کا فیصلہ کرنا، حسبِ ضرورت جب، جتنی اور جیسی ضرورت ہو دوائی، دوائی کی خوراک اور پوٹینسی (طاقت) میں تبدیلی کرنا اور راہنمائی کے لئے میرا دستیاب ہونا شامل ہے۔

کوریئر (TCS) کے ذریعہ دوائی بھجوانے کی ضرورت ہو تو ماہانہ فیس دس  ہزار روپے (Rs.10,000/= per     month) ہو گی۔ اس فیس میں کنسلٹینسی، دوائی اور بھجوانے کا خرچ یعنی سب کچھ شامل ہے۔

پاکستان سے باہر کنسلٹینسی / علاج کی مشاورت کی فیس ہے:
UK    Pound     Sterling     120/= or           US         Dollar    150/=      per        month

ماہانہ فیس (Monthly        Fees) کی رقم علاج شروع کرنے سے پہلے اور اکٹھی وصول کی جاتی ہے۔ پاکستان میں عام طور پر مریض کو دوائی موصول ہونے میں دو دن لگ جاتے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے اب صرف آن لائن علاج (ONLINE      TREATMENT)   کی سروس دستیاب ہے۔ فون نمبر 03002000210   پر رابطہ کر کے اپائنٹمنٹ لی جا سکتی ہے۔ وقت مقرر کر کے وٹس اپ یا فون کال پر تیس چالیس منٹ تک کیس ڈسکس کیا جاتا ہے۔

کیس ڈسکشن کی کوئی فیس نہیں ہے۔

حسین قیصرانی ۔ سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ ۔ لاہور ۔ فون 03002000210

kaisrani

kaisrani

Leave a Replay

About Me

Hussain Kaisrani (aka Ahmad Hussain) is a distinguished Psychotherapist & Chief Consultant at Homeopathic Consultancy, Lahore. 

Recent Posts

Weekly Tutorial

Sign up for our Newsletter