فسچلا ، فسچلہ، فسٹولا، فسٹلا، بھگندر کا بغیر آپریشن کامیاب علاج ۔ فیڈبیک

الحمد للہ کہ میرا فسچولا بالکل ٹھیک ہو گیا ہے۔

میری بیٹی کے علاج کے سلسلے میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر حسین قیصرانی سے میرا تعارف چار سال پہلے سے تھا۔ بیٹی چار ماہ کی تھی جب اسے سخت کھانسی ہو گئی۔ اس کے بعد اسے چیسٹ انفیکشن کا شدید مسئلہ رہنے لگا۔ اُسے اکثر اینٹی بائیوٹک ادویات دینی پڑتی تھیں۔
ٹاپ سپیشلسٹ ڈاکٹرز سے بھی علاج کروایا مگر سب کی دوائیں ملتی جُلتی تھیں یعنی انٹی بائیوٹیک۔

ایک دوست نے مجھے مشورہ دیا کہ ڈاکٹر حسین قیصرانی سے بیٹی کا علاج کرواؤں لیکن میرے والدین اور بہن بھائی ہومیوپیتھی علاج کو بہت فضول سمجھتے تھے۔ یہی میرے سسرال کی بھی سوچ تھی۔

مجبوراً ہم ہومیوپیتھی کی طرف آئے۔ اللہ نے کرم کیا اور بیٹی کو دو ہفتے کے اندر واضح بہتری آ گئی۔ اُس کے بعد شاید اب تک ایک بار کسی مجبوری میں انٹی بائیوٹیک دینی پڑی ہے۔ اب وہ ماشاء اللہ بالکل ٹھیک ہے۔

تقریباً دو سال پہلے میں نے ڈاکٹر حسین سے اپنے فسچولا (Anal Fistula) کے لئے رابطہ کیا۔ یہ بہت تکلیف دہ تھا اور ڈاکٹرز نے اس کا واحد حل سرجری بتایا تھا۔ جب میں نے ڈاکٹر قیصرانی سے فون پر ڈسکس کیا تو انھوں نے مجھے تسلی دی اور کہا کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ اگر ہم اس کو ہر حوالہ سے سوچ سمجھ کر حل کریں تو یہ پانچ چھ ماہ کے علاج سے بغیر آپریشن سرجری بالکل ٹھیک ہو سکتا ہے۔ میرا آن لائن علاج شروع ہوا۔ انہوں نے میری بیماری سے زیادہ میرے ذاتی مسائل کو کافی دیر تک ڈسکس کیا۔

الحمد للہ چار ماہ کے علاج سے ہی میں نے بہت واضح بہتری محسوس کی۔ فسٹلا تو پہلے ماہ سے ہی ٹھیک ہونا شروع ہو گیا، میری اوور آل صحت، کھانے پینے، سونے جاگنے اور معدہ کے سارے مسئلے بھی بہتر ہو گئے۔ میں اپنا یہ فیڈبیک علاج کے تقریباً دو سال بعد لکھ رہی ہوں۔ یہ دو سال صحت کے حوالہ سے بہترین تھے۔ اللہ کے فضل سے مجھے کوئی سیریس مسئلہ نہیں ہوا۔ جب کبھی کوئی دقّت پریشانی ہوئی تو چند دن کی ہومیوپیتھک دوائی سے بالکل ٹھیک ہو جاتی رہی ہوں۔

نیند ابھی بھی کم آتی ہے لیکن پہلے سے بہت بہتر ہے۔ معاملات تو ویسے ہی ہیں لیکن اب میں ان باتوں پر دن رات کُڑھتی نہیں۔ غصہ آئے تو مینیج کر لیتی ہوں۔

میری زندگی میں ٹھہراؤ آ گیا ہے۔ پہلے جن چیزوں کے کھانے سے مجھے مسئلہ ہوتا تھا اب آرام سے کھاتی پیتی ہوں۔ انگزائٹی ڈپریشن ڈر اور سٹریس پہلے کی طرح نہیں رہے۔ میگرین (Migraine) یا سر درد ٹھیک ہونا میرے لئے بہت بڑی نعمت ہے۔

سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ان دو سالوں میں فسچولا کا کوئی نام و نشان بھی باقی نہیں ہے۔

===================
کیس کی تفصیل، علامات اور ہومیوپیتھک دوائیوں کی تفصیل کے لئے یہاں یا نیچے کا لنک کلک کریں۔
فسچلا بھگندر، معدہ خرابی، میگرین سر درد ۔ کامیاب کیس، دوا اور علاج ۔ حسین قیصرانی

حسین قیصرانی ۔ سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ ۔ لاہور پاکستان فون نمبر 03002000210۔
===================

kaisrani

kaisrani

Leave a Replay

About Me

Hussain Kaisrani (aka Ahmad Hussain) is a distinguished Psychotherapist & Chief Consultant at Homeopathic Consultancy, Lahore. 

Recent Posts

Weekly Tutorial

Sign up for our Newsletter