ڈاکٹر ہانیمین نے اپنی شہرۂ آفاق تصنیف آرگنن آف ہومیوپیتھک میں مرض کے متعلق لکھا کہ
جسم انسانی کے کسی خاص اعضاء یا متعدد اعضاء کی نارمل کارکردگی میں کوئی نقص پیدا ہو جانا مرض کہلاتا ہے۔جب بھی جسم کے اندر کوئی نقص پیدا ہوتا ہے تو جسم کی اپنی قوت حیات (ایمیونٹی سسٹم) اس کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہے۔ وہ مرض کو جسم سے باہر پھینکنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔ اگر مرض زیادہ طاقت ور ہو قوت حیات دب کر رہ جاتی ہے۔ مرض قوت حیات اور سارے جسم پر قابض ہو جاتا ہے۔جسم کو مرض سے پاک کرنے کے لیے قوت حیات (وائٹل فورس) کو طاقت ور بنانا بہت ضروری ہو جاتا ہے۔ اب کسی بیرونی شے (میڈیسن) کی مدد یعنی استعمال سے قوت حیات کو طاقتور بنایا جاتا ہے تاکہ مرض کا خاتمہ کیا جا سکے۔