معدے کے شدید مسائل، انگزائٹی، ڈر خوف اور فوبیا – کامیاب علاج – اوکاڑہ سے آن لائن مریض کا فیڈبیک

السلام علیکم ڈاکٹر قیصرانی صاحب

الحمد اللہ یہ عید پچھلی عید سے بلکل مختلف تھی۔ عیدالفطر پر ابھی آپ کا علاج شروع نہیں کیا تھا تو پہلے دن ہی کھانے کے بعد معدے میں گیس گھبراہٹ بے چینی شروع ہو گئی تھی اور میں بہت ڈسٹرب ہو گیا تھا۔ انگزائٹی (Anxiety)، ڈپریشن (Depression) اور ڈر خوف (Fear and Phobia) سے میں بہت مشکل میں آ گیا تھا۔ میں کھانے پینے میں بے پناہ احتیاطیں کر رہا تھا۔ اس بار تو ڈرتے ڈرتے تھوڑا بہت گوشت اور کلیجی بھی کھا لیا ہے کل۔ میں بہت خوش ہوں اللہ کا شکر ہے کہ کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

جب سے مجھے انگزائٹی اور فوبیا ہوا تو میں خود شاپ نہیں کھول پاتا تھا۔ ایک لڑکا رکھا ہوا ہے۔ کل وہ نہیں آیا تھا اور میں قربانی میں مصروف تھا۔ آج پھر اس کی چھٹی تھی تو میں نے کم از کم تین ماہ بعد آج خود شاپ کھول کر کسٹمرز کو ڈیل کررہا ہوں۔ الحمداللہ کوئی پریشانی انگزائٹی نہیں ہو رہی۔

آپ کے صرف دو ماہ کے علاج سے میرے 90% مسائل حل ہوچکے ہیں۔ لمبے عرصہ کے بعد اپنے دوست احباب سے ملنا ملانا بھی شروع ہے۔ خوشی غمی میں اب اکیلا جانے لگا ہوں۔ ورنہ مجھے اکیلے سے بہت ڈر پریشانی (Panic and Anxiety Disorder) ہوتی تھی۔

باقی جو چھوٹی موٹی تکالیف ہیں وہ میرے خیال میں بیماری کے دوران آنے والی جسمانی کمزوری کی وجہ سے ہیں۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ ان میں بھی کمی آ رہی ہے۔

الحمدللہ۔

حسین قیصرانی ۔ سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ ۔ لاہور ۔ فون 03002000210

— کورونا کی وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے صرف آن لائن علاج کی سہولت دستیاب ہے۔ —-

kaisrani

kaisrani

Leave a Replay

About Me

Hussain Kaisrani (aka Ahmad Hussain) is a distinguished Psychotherapist & Chief Consultant at Homeopathic Consultancy, Lahore. 

Recent Posts

Weekly Tutorial

Sign up for our Newsletter