پاکستانیوں نے سال 2021 کے دوران 120 ارب کی اینٹی بائیوٹک دوائیں استعمال کیں؛ جن میں سے 70 فیصد ادویات غیر ضروری طور پر استعمال کی گئیں۔ ۔۔ میڈیکل رپورٹ

 

پاکستانی عوام نے گزشتہ سال کل 120 ارب روپے کی اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال کر ڈالا جن میں سے 70 فیصد ادویات غیر ضروری طور پر استعمال کی گئیں۔

امریکا کی ہیلتھ کیئر ڈیٹا کمپنی اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) سے حاصل شدہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 2021 میں اینٹی بائیوٹکس کے استعمال میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا ہے اور ملک میں گزشتہ برس 120 ارب روپے مالیت کی اینٹی بایوٹکس ادویات استعمال ہوئیں.

دوسری جانب انفیکشیئس ڈیزیزز ایکسپرٹس کے مطابق مریضوں کی طرف سے استعمال کی جانے والی 70 فیصد سے زیادہ اینٹی بایوٹکس غیرضروری تھیں.

پاکستان ڈرگ لائرز فورم سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق صرف سال 2021ء میں پاکستان میں ایک کھرب 19ارب 74کروڑ 51لاکھ 22ہزار 879روپے کی ٹیبلیٹس اور اینٹی بائیوٹک انجیکشنز استعمال کئے گئے جو کہ پاکستان میں صحت پر ہونیوالے کل اخراجات کا تقریباً 10 فیصد ہے.

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے مطابق پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے تقریباً 333 مینوفیکچررز ہیں جوکہ اورل اور انجیکٹ ایبل کے 87 مالیکیولز (جینیرک اینٹی بایوٹک ادویات) تیار کرتے ہیں۔

 

Courtesy: https://jang.com.pk/news/1076986

kaisrani

kaisrani

Leave a Replay

About Me

Hussain Kaisrani (aka Ahmad Hussain) is a distinguished Psychotherapist & Chief Consultant at Homeopathic Consultancy, Lahore. 

Recent Posts

Weekly Tutorial

Sign up for our Newsletter