کیس ٹیکنگ میں انفرادیت انفرادیت کے حوالے سے ہانیمن نے کہا ہے کہ آپ اس کے بغیر ہومیو پیتھی کو سمجھ ہی نہیں سکتے۔ کیونکہ Not two cases are identical ۔
ہومیوپیتھی میں Generalising نہیں بلکہ Individualising ہے۔ یہاں ہر شخص یونیک اور اپنی مثال آ پ ہے۔ ہم سب الگ الگ کائنات کے مالک ہیں۔ سب کو ایک ہی لاٹھی سے نہیں ہانکا جا سکتا۔ اور پھر ہر شخص ایک اِکائی کی صورت ہے۔ اس کے سارے اعضاء آپس میںInter-related ہیں۔ ہمارا ہر احساس، ہماری سوچ، ہمارا عمل، جسم کی ساری مشینری کو حسبِ ضرورت متاثر کرتا ہے۔ اسے سمجھے بغیر حقیقی علاج کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ ہانیمن جب Characteristics علامات کی بات کرتا ہے تو اس کا مطلب یہی Individualisation ہے۔
جسم انسانی کو سمجھنے کے لئے Chain کی مثال Individualisation سمجھنے کیلئے اگر ہم ان دواؤں کا تقابلی مطالعہ کریں جن میں Desire for fresh air or fanningپائی جاتی ہے تو بات خوب سمجھ میں آ جاتی ہے کیونکہ اس علامت کے بغیر یہ دوائیں آپس میں بہت مکس اپ ہو جاتی ہیں۔ مثلاً آرسنکم ٹھنڈی یخ دوا ہے لیکن اس میں بھی Desire for fresh air پائی جاتی ہے لیکن یہ نہیں چاہتا کہ اس کا سارا جسم ٹھنڈی ہوا کو Expose ہو البتہ اس کے سر کو ٹھنڈی ہوا لگے تو اسے سکون ملتا ہے۔ اور نہ آرسنکم چاہتا ہے کہ اس چہرے پر پنکھے کی ہوا فل سپیڈ پر پڑے جیسے کاربو ویج میں ہے۔
پلساٹیلا کو Warm blooded remedy کہا گیا ہے۔ پلساٹیلا تنگ اور بند کمرے میں حبس محسوس کرتی ہے اور کھلی فضاء میں جانا پسند کرتی ہےلیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اسے ٹھنڈی یخ ہوا کی یا تیز سپیڈ کے پنکھے کے سامنے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ اسے تو ویسے بھی Gentle motion پسند ہے۔
ایپس شدید گرم دوا ہے۔ گرمی میں اس کی جان جاتی ہےلیکن اس کی تسلی کے لئے Gentle fanning ہی کافی ہے۔ سیکیل کار ایسی دوا ہے کہ اس سے بڑھ کر شاید ہی کوئی گرم دوا ہو گی۔ اسے بڑی Aggressive fanning چاہیے ہوتی ہے۔ اب آپ دیکھیں Aggressive fanning کے حوالے سے سیکیل اور کاربو ویج دونوں برابر ہیں لیکن کاربوویج میں مریضہ کو آکسیجن کی طلب ہوتی ہےجبکہ سیکیل اپنے اندر کی گرمی سے نجات چاہتی ہے۔ یہ ساری باتیں Individualization سے متعلق ہیں۔
علامت ایک ہی ہوتی ہے لیکں اسباب ، ماحول اور کیفیات اس کا معنی بدل دیتی ہیں۔ فرض کریں آپ کے محلے میں فائرنگ ہوتی ہے۔ اگر تو محلے میں شادی ہو رہی ہے، بارات آنے والی ہے تو ممکن ہے یہ خوشی کا اظہار ہو۔ اور اگر دو پارٹیوں میں پہلے سے ہی تنازعہ چل رہا ہے، چند دِن پہلے بھی تلخی ہوئی تھی تو اس فائرنگ کی آواز آپ کو تشویش میں مبتلا کر دے گی۔ لیکن اگر آپ کے پڑوس میں فوجی مشقیں ہو رہی ہیں تو فائرنگ کا تصور کچھ اور ہو گا۔
What is Individualisation? Individualisation is a process of singling out or differentiative by which one is distinguish from the other of same class or group by some exclusive feature………. Individualisation کے بغیر ہمارے لئے Gentle, rapidاور Permanent cure کا حصول نا ممکن ہے۔
ہانیمن نے آرگینن پیرا 83 میں مریض کی انفرادیت کی بات کی ہے۔ لکھتے ہیں، مریض کے کیس کو باقی کیسوں سے الگ کرنے کے لیے ذہن کو تعصب سے پاک، صاف ستھرا اور دماغ کو حاضر رکھیں۔