ہسٹیریا ۔ ہومیوپیتھک دوائیں اور علاج ۔ حسین قیصرانی Conversion Reaction or Hysteria
ہسٹیریا، اختناق الرِحم (Conversion Reaction or Hysteria) کے متعلق میڈیکل لٹریچر اور نفسیاتی تجزیہ کاروں کی سوچوں میں بہت اختلاف پایا جاتا رہا ہے۔ قدیم زمانے سے یہ خیال چلا آتا ہے کہ ہسٹریا کا مسئلہ رِحم یعنی بچہ دانی کی خرابی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ اِسی مناسبت سے عربی میں اِس مرض کو اِختناق الرِحم یعنی بچہ دانی کی بندش اور انگریزی میں ہسٹریا کہتے ہیں۔ ہسٹریا، دراصل یونانی زبان میں بچہ دانی ہی کو کہتے ہیں۔ جدید میڈیکل ریسرچ اِس نظریہ سے مکمل اتفاق نہیں رکھتی۔ حقیقت یہ ہے کہ صرف خواتین ہی ہسٹیریا میں مبتلا …
سر درد، وجوہات، علاج اور ہومیوپیتھک اَدویات (حسین قیصرانی)۔ Migraine
سر درد اِتنا عام ہے کہ اس کی دوا تجویز کرنا بذاتِ خود دردِ سر ہے۔ یہ سر ہی تو ہے جس میں مغز ہے جو تمام احساسات کا مرکز و محور ہے؛ اِس لئے سر درد کو معمولی یا عام مسئلہ سمجھ کر نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔ نظامِ ہاضمہ میں خرابی ہو تو سر درد۔ جگر میں خرابی ہو تو سر درد۔ نزلہ زکام یا بخار ہو تو سر درد۔ دل، گُردے، نسوانی اعضاء یعنی خواتین کے مسائل، غرضیکہ خرابی کہیں بھی ہو تو دردِ سر گویا سر چڑھ کر بولتا ہے۔ سر درد کا سبب معلوم نہ ہو …