موٹاپا: وجوہات، ہومیوپیتھک ادویات و علاج – حسین قیصرانی .Homeopathic Treatment and Medicines for Obesity or Weight Loss Urdu
جسم میں چربی کی مقدار ضرورت سے زائد ہونے کو موٹاپا کہا جاتا ہے۔ میڈیکل حوالہ سے موٹاپا انسان کی ایک طبی حالت ہے جس میں انسانی جسم پر چربی چڑھ جاتی ہے، انسان کا وزن زیادہ ہو جاتا ہے اور پیٹ نکل آتا ہے۔ چربی عام طور پر جسم کے کل وزن کا بیس فیصد حصہ ہوتی ہے۔ اگر کسی انسان کا وزن، قد، جنس، عمر اور جسمانی ساخت کے حوالہ سے نارمل وزن سے چھ سات کلوگرام زیادہ ہو تو اُسے موٹا سمجھا جاتا ہے۔ کم و بیش روزانہ کی بنیاد پر پوچھا جاتا ہے کہ آپ کے …
سوکھا اور اُس کا ہومیوپیتھک علاج (حسین قیصرانی) ۔ ATROPHY, MARASM
سوکھے یا اٹروفی ATROPHY یا مراسمس MARASMAS کا مرض عموماً بچوں میں ہوتا ہے۔ اس مرض میں مُبتلا بچے اچھی بھلی غذا کھانے پینے کے باوجود سوکھتے چلے جاتے ہیں۔ بالعموم سُوکھا ٹانگوں سے شروع ہو کر اوپر کو جاتا ہے۔ اکثر اسہال ہوئے رہتے ہیں اور بعض اوقات کھانسی اور بخار بھی لمبے عرصے تک یا بار بار ہوتا رہتا ہے۔ دراصل یہ مرض آنتوں کی ٹی بی ہے جو اکثر اوقات پھیپھڑوں کو بھی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ اس کی بہترین اور قابلِ اعتماد دوا ٹیوبرکولینم TUBERCULINUM ہے تاہم اِس کا اِستعمال لمبے وقفے اور بے حد احتیاط …
ہرنیا فتق: ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی HERNIA – Homeopathy Treatment and Homeopathic Remedies Urdu
جسم کے کسی اندرونی حصے یا عضو کے کسی غیر معمولی جگہ سے اُبھر آنے کو فتق یا ہرنیا HERNIA کہتے ہیں۔ ہرنیا اگرچہ جسم کے کسی حصہ میں ہو سکتا ہے مثلاً پیٹ میں، فوطوں میں، سر میں تاہم ہرنیا سے عام طور پر مراد پیٹ کا ہرنیا ہی ہوتا ہے۔ پیٹ کے اندر ایک شفاف جھلی (Peritoneum) ہوتی ہے جس نے آنتوں کو سنبھالا اور اُٹھایا ہوتا ہے۔ اِس میں اگر کسی وجہ سے شگاف یا ڈھیلا پن پیدا ہو جائے تو آنتیں اُس جگہ میں داخل ہوجاتی ہیں۔ اِس طرح پیٹ کا وہ حصہ باہر کی طرف …
ہومیوپیتھک دواؤں میں الکحل کا استعمال – حقائق کیا ہیں (حسین قیصرانی)۔
لاہور کے ایک معتبر عالم اور صاحبِ طرز مصنف نے سوال کیا کہ کیا ہومیوپیتھک اَدویات الکحل (شراب) سے بنتی ہیں۔ اُن کا میرے دل میں بہت احترام ہے سو میں نے اُن کی خدمت میں، اس ضمن میں، جو وضاحت کی وہ ذیل میں پیش کی جا رہی ہے لیکن اُس سے پہلے ایک گزارش۔ میں ہومیوپیتھی کا ایک ادنیٰ طالبعلم ہوں۔ دینی معاملات میں جذبہ اور جذبات تو بے پناہ ہیں لیکن علم محض واجبی سا ہی ہے۔ چونکہ میرے حلقۂ احباب، قارئین اور کلائنٹس میں بڑے علمی مرتبے کے اصحاب و خواتین کی کمی نہیں سو اُن …
نیند کی کمی، بے خوابی Insomnia ، بے سکون نیند کا ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی
صحت مند جسم اور ذہن کے لیے نیند کی اہمیت ہم سب پر بخوبی عیاں ہے۔ کبھی کبھار نیند کا اُچاٹ ہو جانا کوئی عجیب یا فکر کی بات نہیں مگر اگر معاملہ دنوں کی بجائے ہفتوں پر محیط ہو جائے تو یہ مسئلہ اُتنی ہی گہری توجہ کا متقاضی ہے کہ جتنی کوئی بھی اَور خطرناک بیماری۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن WHO کی تحقیق 2016 کے مطابق ایک چھوٹا بچہ چوبیس گھنٹوں میں تقریباً دس بارہ گھنٹے سوتا ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ یہ عرصہ کم ہوتا چلا جاتا ہے حتیٰ کہ پُختہ عمر میں جا کر نیند چھ سات گھنٹے …
گردے، مثانےاور پیشاب کی تکالیف کا ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی
پیٹ کے دائیں بائیں دو گردے، مثانہ اور دو نالیاں ہیں جو گردوں سے مثانہ میں کھلتی ہیں اور پیشاب خارج کرنے کی نالی، یہ نظامِ بول (Urinary System / Renal System) کے اعضاء ہیں۔ ہاضمہ کے دوران آبی مواد گُردوں کے طرف آتا ہے۔ گُردے اسے دو نالیوں (یوریٹرز) کے ذریعے مثانہ میں پہنچاتے ہیں جہاں سے پیشاب کی نالی کے ذریعے پیشاب خارج ہو جاتا ہے۔ آبی مواد میں بھاری مواد شامل ہو تو وہ گردے میں جمع ہو جاتا ہے جو پتھری کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ گردے کی پتھری چھوٹی بھی ہو سکتی ہے اور …
ہومیوپیتھی اور ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی ضرورت کیوں؟ حسین قیصرانی
پروردگار نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے مگر اِن میں سے اہم ترین نعمت ہماری صحت ہے۔ ہومیوپیتھی کو دنیا بھر میں دوسرا مقبول ترین طریقہ علاج ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اِنسانی صحت کے تمام مسائل کے لئے واحد اور نرم اثرات کی حامل دوائی کا انتخاب ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی ایسی اہم ترین خوبی ہے کہ جو اِسے بجا طور پر ہر اِنسان – چاہے وہ بچہ ہو، بڑا یا بوڑھا – کےلئے موزوں اور مفید بناتی ہیں۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہر مریض کے مجموعی مزاج، جسمانی اور جذباتی مسائل پر بھرپور توجہ دے کر جب علاج …
نزلاوی اَمراض، نظام تنفس کی خرابیاں، الرجی، چھینکیں، دائمی نزلہ زکام، نمونیا اور کھانسی کا ہومیوپیتھک علاج ۔ حسین قیصرانی
نزلہ، کھانسی، زکام، ناک کا بند رہنا، چھینکیں، الرجی، سوتے ہوئے ناک کا بند ہوجانا یا سانس کی تکالیف وغیرہ کی شکائت بہت عام ہے۔ خاص طور پر موسم سرما میں تو یوں لگتا ہے کہ ہر دوسرے اِنسان کو نزلہ لگ رہا ہے، لگا ہوا ہے یا ابھی لگ کر ختم ہوا ہے مگر اُس کے اثرات ابھی بھی باقی ہیں۔ الرجی، نزلہ، زکام اور سانس کی تکلیفوں میں مبتلا افراد کو محکمہ موسمیات کی طرح موسم اور ماحول کی تبدیلی کا علم و اِحساس قبل از وقت ہو جاتا ہے۔ سردی کی لہر دو دن بعد پہنچتی ہے …
بچوں کے جذباتی، ذہنی اور نفسیاتی مسائل اور ہومیوپیتھک علاج
محترم ڈاکٹر بنارس خان اعوان نے دو کیس پیش کئے ہیں۔ ایسے کیس / بچے ہر دوسرے گھر میں موجود ہیں۔ والدین کو سمجھ نہیں آتی کہ ایک جیسی تربیت، ماحول اور خوراک کے باوجود اِن کے مزاجوں میں یہ بُعد المَشرقین کیوں اور کیسے؟ ہومیوپیتھی ایسے مسائل کا حل بڑی خوبی اور خوب صورتی سے کرتی ہے۔ باقاعدہ ہومیوپیتھک علاج سے ایسے بچوں کے مزاج میں توازن لایا جائے تو اِن کی شخصیت اور مستقبل کی زندگی کافی مسائل سے بچ جاتی ہے۔ اب آپ تفصیل ملاحظہ کیجئے! (حسین قیصرانی) میرے دو بیٹے ہیں۔ میں آپ کے سامنے دونوں کا …
ہومیوپیتھک طریقۂ علاج اور تشخیص میں سبب کی اہمیت (حسین قیصرانی)۔
ایک فلاسفر نے دوسرے فلاسفر سے پوچھا تم دنیا میں کیسے آئے؟ اُس نے جواب دیا ”اپنے ماں باپ کے سبب پیدا ہوا”۔ تمہارے ماں باپ کہاں سے آئے؟ “اپنے ماں باپ کےسبب”۔ ان کے ماں باپ کہاں سے آئے؟ “ان کے ماں باپ کےسبب”۔ تو پھر سب سے پہلے ماں باپ کہاں سے آئے؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ اِس مثال سے “سبب” (Cause / Reason) کی اہمیت کو اُجاگر کرنا مقصود ہے۔ ہماری اِس مادی دنیا میں “سبب” کے بغیر نہ کچھ پیدا ہوتا ہے؛ نہ رُونما ہوتا ہے اور نہ محسوس ہوتا ہے۔ یہی کیفیت مریضوں اور اَمراض …