مثانے پیشاب کی بیماریاں، گائنی کے مسائل، شدید جسمانی و نفسیاتی درد، ہائپوتھائیرائڈ، انگزائٹی اور موت کا ڈر خوف فوبیا – کامیاب کیس، دوائیں اور علاج ۔ حسین قیصرانی
مینہ وریا پر پانی گھٹ اے اکھاں وچ طغیانی گھٹ اے تینوں بُھلاں تے لگدا اے ساہ دی آنی جانی گھٹ اے تیری صورت چار چفیرے میری نظر نمانی، گھٹ اے اک دن مڈھوں مک جاوے گی اج کل تیری کہانی گھٹ اے ! دو بچوں کی والدہ 35 سالہ مسز ایس فیس بک پر کیس پڑھنے کے بعد ملنے کے لیے تشریف لائیں۔ ان کے مسائل بے پناہ تھے۔ کئی مرتبہ سرجری ہو چکی تھی۔ کھانا پینا نہ ہونے کے برابر رہ گیا تھا۔ چلنا پھرنا تو تھا ہی دشوار۔ انفیکشنز کی ایک لمبی فہرست تھی جن میں کچھ …
فسچلا بھگندر، معدہ خرابی، میگرین سر درد ۔ کامیاب کیس، دوا اور علاج ۔ حسین قیصرانی
29 سالہ مسز K دو سال قبل انہی دنوں میں علاج کے لیے تشریف لائیں۔ محترمہ بہت پریشان تھیں۔ پچھلے چھ ماہ سے ایک زخم تکلیف دے رہا تھا۔ مسئلہ زیادہ بڑھا تو معائنہ کروایا۔ ڈاکٹر نے فسچولا (Anal Fistula) تشخیص کیا اور فوری سرجری کا مشورہ دیا۔ محترمہ گومگو کی کیفیت میں تھی۔ جسمانی تکلیفیں تو تھیں ہی، ساتھ ساتھ ذہنی، جذباتی اور نفسیاتی مسائل بھی تھے۔ علاج سے پہلے تفصیلی ڈسکشن ہوئی اور جو صورت حال سامنے آئی وہ درج ذیل ہے۔ 1۔ چھ ماہ پہلے مقعد کے قریب ایک دانہ بنا۔ شروع میں یہ زیادہ تکلیف نہیں …
اعتماد کی کمی، معدہ خرابی، جنسی کمزوری، انگزائٹی، ڈر خوف اور فوبیاز – کامیاب کیس، علاج اور دوائیں – حسین قیصرانی
میں یہ نہیں کر سکتا” ۔۔۔۔۔۔ “یہ مجھ سے نہیں ہو گا” ۔۔۔۔۔۔ “یہ بہت مشکل ہے” ۔۔۔۔۔۔ “اگر میں نہ کر سکا تو” ۔۔۔۔۔۔ “لوگ کیا کہیں گے” ۔۔۔۔۔۔ یہ وہ الفاظ ہیں جو کسی بھی انسان کی زندگی میں کامیابی کے زینے کو مکمل طور پر مقفل کر دیتے ہیں۔ یہ کہانی بھی ایک ایسی ہی شخصیت کی ہے۔ خوشاب کے رہائشی 39 سالہ مسٹر ش، ایک بیٹے کے والد، اپنا کاروبار کرتے ہیں۔ ان کا سب سے بڑا مسئلہ خود اعتمادی کا نہ ہونا اور معدہ کی شدید خرابی تھی۔ اور اس مسئلے نے ان کے نفسیاتی مسائل کو خاصا پیچیدہ …
فوڈ الرجی، گندم ویٹ گلوٹن الرجی، دودھ الرجی، معدہ کے شدید مسائل ۔ کامیاب کیس دوائیں اور علاج ۔ حسین قیصرانی
(کمپوزنگ و کیس پریزینٹشن: محترمہ مہرالنسا) آج پھر اس کی آنکھ کچن سے آنے والی پراٹھوں کی مہک سے کھلی۔ اس کا سارا جسم دکھ رہا تھا۔ اس نے بستر چھوڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ بڑی مشکل سے وہ ٹیک لگا کر بیٹھ سکا۔ تھوڑی دیر بعد وہ ناشتے میں ابلے ہوئے چاول حلق سے اتار رہا تھا۔ گلی میں کھلنے والی کھڑکی سے بچوں کے کرکٹ کھیلنے کی آوازیں آ رہی تھیں۔ کیا وہ دوبارہ کبھی اپنے پرانے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل پائے گا۔۔۔۔! وہ اپنے آپ سے پوچھ رہا تھا لیکن اس کے پاس اپنے …
کمزور لاغر جسم، پچکے گال، معدہ خرابی، شدید غصہ، انگزائٹی، ڈپریشن ۔ کامیاب کیس، دوا اور علاج ۔ حسین قیصرانی
ساری تیاریاں مکمل تھیں۔ دعوت نامے تقسیم ہو چکے تھے۔ وہ خاصا مطمئن تھا۔ آج اس کی بہن کی مہندی تھی۔ یہ ایک بڑی ذمہ داری تھی اور وہ پُر اعتماد تھا۔ اسے ایک بھائی ہونے کے ساتھ ساتھ باپ کا کردار بھی نبھانا تھا۔ جہیز کا سامان جا چکا تھا۔ بارات کے استقبال سے لے کر پُرتکلف دعوت اور رخصتی تک، سارے انتظامات ہو چکے تھے۔ کالج چھوڑنے کے بعد سے لے کر اب تک کا سارا سفر اس کی نگاہوں کے سامنے گھوم رہا تھا۔ یہاں تک آنے کے لیے اس نے بہت محنت کی تھی۔ وہ انہی …
موٹاپا ۔ 35 کلوگرام وزن کم ۔۔ شوگر، بلڈ پریشر، پینک اٹیک، انگزائٹی، شدید کھانسی اور معدہ خرابی مکمل کنٹرول ۔ کامیاب کیس، دوا اور علاج ۔ حسین قیصرانی
اٹک کے رہائشی، دو بچوں کے والد، چالیس سالہ احمد زمان (مریض کی خواہش پر نام دیا جا رہا ہے)، پیشے کے لحاظ سے معلم ہیں۔ جاسوسی کہانیاں پڑھنے کے شوقین ہیں۔ موٹاپے کی وجہ سے بہت پریشان تھے۔ پہلے بھی ہومیوپیتھک علاج (Homeopathic Treatment) کروا چکے تھے لیکن کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا تھا۔ ویب سائٹ پر کیسز پڑھنے کے بعد رابطہ کیا۔ ان کے مطابق، سب سے بڑا مسئلہ بڑھتا ہوا وزن تھا جو کسی بھی طرح کنٹرول نہیں ہو رہا تھا۔ مستقل خشک کھانسی نے بھی تنگ کر رکھا تھا۔ معدہ اکثر خراب رہتا تھا۔ ساتھ ہی انزائٹی …
شدید حساسیت، نیند، بھوک اور سر درد کے مسائل ۔ ہومیوپیتھک دوا اسارم کا دلچسپ کیس ۔ حسین قیصرانی
25 سالہ ڈاکٹر ملک نے اپنے پرانے اور بے شمار مسائل پر بات کرنے کے لیے اسلام آباد سے فون کیا۔ ان کی صحت کی صورت حال بہت پیچیدہ تھی کیوں کہ کچھ مسائل بہت نمایاں تھے اور کچھ بے پناہ مبہم اور الجھے ہوئے۔ سب سے پہلے واضح اور زیادہ تکلیف دہ مسائل (Uppermost Layer) کا علاج شروع کیا گیا۔ ڈاکٹر صاحبہ کو نیند (sleeplessness) نہیں آتی تھی اور اگر کسی طرح آنکھ لگ بھی جاتی تو ڈراؤنے خواب (nightmares) پریشان کرتے تھے۔ ایک اَن جانا خوف (Fear & Phobia of Unknown) طاری رہتا تھا۔ بلا وجہ انگزائٹی (Anxiety) …
رحم کی رسولیاں، فبرائیڈ، سر درد، کمر درد اور ہارمون کے مسائل ۔ كامیاب كیس، علاج اور دوا ۔ حسین قیصرانی
Click HERE For Original / English Version of this Case. A Solved Case of Polycystic Ovary Syndrome (PCOS), Uterine Fibroids and Ovarian Cysts – Homeopathic Treatment and Medicine (Hussain Kaisrani) (رواں اردو ترجمہ: محترمہ مہرالنسا) ڈنمارک (Denmark) کی رہائشی، دو بچوں کی والدہ، ڈاکٹر مسز خان نے علاج کے لئے فون پر رابطہ کیا۔ اسی سال ہی وہ اپنی پی ایچ ڈی (PhD) مکمل کر کے وہاں کی مشہور یوینورسٹی میں ریسرچ آفیسر تعینات ہوئی تھیں۔ گزشتہ چند سالوں کی بے پناہ مصروفیت نے انہیں ڈسٹرب کر دیا تھا۔ وہ سوچتی تھیں کہ تعلیم مکمل ہوتے ہی ایک اطمینان اور سکون …
مائیگرین، درد شقیقہ یعنی آدھے سر کا درد ۔ کامیاب کیس، ہومیوپیتھک دوائیں اور علاج ۔ حسین قیصرانی
وہ مرکز تھی کالج کی ساری سکھیوں کا کیوں نہ ہوتی وہ تھی ہی ایسی قدرت نے دلکش رنگوں سے اسے تراشا تھا کشمیری چہرے پہ آنکھیں غزل سناتی تھیں ہنستی تھی تو جھرنوں سے آوازیں آتی تھیں سنگی ساتھی سارے اس کے گرد منڈلاتے تھے اس کے ناز اٹھاتے تھےوہ مرکز جو تھی نازاں تھی اور ناداں بھی بھول گئی تھی مرکز کو تو بالآخر تنہا جلنا پڑتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!۔اہم ہونا کسے اچھا نہیں لگتا لیکن اگر ہم اہم ہونے کے ساتھ ساتھ حساس بھی ہوں تو نتائج مختلف بلکہ پریشان کن ہو سکتے ہیں۔ ہمارے دوست، ہمارے چاہنے …
سانس کی شدید تنگی، دم گھٹنا، نیند کے مسائل اور مستقل غصہ ۔ کامیاب علاج اور دوائیں ۔ حسین قیصرانی
چھ ماہ پہلے تیس سالہ مسز ایچ نے ناٹنگھم برطانیہ (Nottingham, UK) سے کال کی۔ محترمہ تین بچوں کی والدہ ہیں اور پچھلے دس سال سے برطانیہ میں مقیم ہے۔ تفصیلی گفتگو سے پتہ چلا کہ ان کا تعلق اسلام آباد (پاکستان) کے اعلیٰ تعلیم یافتہ خاندان سے ہے۔ اپنی ایک فیملی فرینڈ کے پر زور اصرار پر مجھ سے رابطہ کیا۔ ان کے مسائل وہاں کے ڈاکٹرز کے لیے نا قابلِ فہم بھی تھے اور نا قابلِ علاج بھی۔ وہ اچانک سانس کی شدید تکلیف میں مبتلا ہو گئی تھیں۔ حالاں کہ صرف چند ماہ پہلے تک وہ بہت …