ہومیوپیتھی فلاسفی سیریز – لیکچر 1 – نازلی علی لندن

محترمہ نازلی علی بین الاقوامی سطح پر جانی پہچانی ایجوکیشنل سائیکالوجسٹ، ٹرینر اور ہومیوپیتھک پریکٹیشنر ہیں۔ وہ سنٹرل لندن میں رہتی اور پریکٹس کرتی ہیں۔ کورونا وبا کے زمانہ میں ان کا قیام لاہور پاکستان میں کافی بڑھ گیا تویہاں کے چند پراجیکٹس پر کام کی حامی انہوں نے بھر لی۔
ہومیوپیتھی کے حوالہ سے ہمارا باہمی رابطہ ایک مشترکہ دوست کے ذریعہ ہوا کہ جو میرے آن لائن ہومیوپیتھی کورس میں ٹریننگ لے رہی تھیں۔ نازلی کو میرے کام اور کورس کی تفصیل جان کر گہری دلچسپی پیدا ہو گئی کیوں کہ وہ خود انٹرنیشنل اکیڈیمی آف کلاسیکل ہومیوپیتھی یونان سے ڈپلومہ کرنے کی وجہ سے جارج وتھالکس کی شاگرد ہیں۔
میری خواہش پر انہوں نے میرے گروپ “ہومیوپیتھی فار ہوم Homeopathy For Home” میں ہومیوپیتھک تھیوری یعنی ہومیوپیتھی فلاسفی پر اپنے لیکچرز شروع کئے۔
نہایت ہی سادہ، مختصر اور آسان زبان و بیان میں ہومیوپیتھی اور صحت کے قدرتی اصول ایک سیریز میں پیش کئے جا رہے ہیں۔ جو خواتین و حضرات ہومیوپیتھی اور صحت کی فلاسفی عام فہم انداز میں سمجھنا چاہیں؛ اِن لیکچرز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
نازلی علی سے اپائنٹمنٹ کی ضرورت ہو تو اُن کے نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ یہی وٹس اپ کا نمبر بھی ہے۔
00447769150379
محترمہ نازلی کا مختصر پروفائل اس لنک کو کلک کر کے ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
(حسین قیصرانی)
—————–
kaisrani

kaisrani

Leave a Replay

About Me

Hussain Kaisrani (aka Ahmad Hussain) is a distinguished Psychotherapist & Chief Consultant at Homeopathic Consultancy, Lahore. 

Recent Posts

Weekly Tutorial

Sign up for our Newsletter