اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور: خطاب
محترم ڈاکٹر سعید احمد صاحب، پرنسپل، میڈم لیلیٰ ثمرین، میرے دوست محترم ڈاکٹر سرور صاحب اور آج کے ہومیوپیتھی سیمینار کی انتظامیہ معزز ڈاکٹر حضرات اور سٹوڈنٹس میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے دوسری بار اس پلیٹ فارم پر آپ کے سامنے پیش ہونے کا موقع ملا ہے۔ ہومیوپیتھی Cause کو آگے بڑھانے اور ہومیوپیتھک پروفیشن کو اس کا گم گشتہ وقار واپس لانے پر IUB کا کردار قابلِ تحسین ہے اور اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ ہومیوپیتھی میں پڑھے لکھے طبقے کی شدید ضرورت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس نوبل …
ہومیوپیتھک پریکٹس اور کیس ٹیکنگ – ڈاکٹر بنارس خان اعوان
میں آپ سے مخاطب ہوں، آپ جو ابھی اس فیلڈ میں کم تجربہ رکھتے یا ابھی سٹوڈنٹس ہیں اور عملی زندگی میں قدم رکھیں گے۔ آپ کے پاس ابھی انتخاب کا موقع ہے۔ میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں اگر آپ نے اس فیلڈ میں رہنا ہے، سنجیدہ پریکٹس کرنی ہے، نیک نامی کمانا ہے تو پھر آپ کو کچھ اصول و قوانین اپنانا ہوں گے، ان کی پابندی کرنا ہو گی۔ کیونکہ کائنات خود اصول و قوانین کی پابند ہے اور جو اس کے بنائے ہوئے اصول و قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے خسارے میں رہتا ہے۔ …
ہومیوپیتھک کیس ٹیکنگ میں انفرادیت کی اہمیت – بنارس خان اعوان
کیس ٹیکنگ میں انفرادیت انفرادیت کے حوالے سے ہانیمن نے کہا ہے کہ آپ اس کے بغیر ہومیو پیتھی کو سمجھ ہی نہیں سکتے۔ کیونکہ Not two cases are identical ۔ ہومیوپیتھی میں Generalising نہیں بلکہ Individualising ہے۔ یہاں ہر شخص یونیک اور اپنی مثال آ پ ہے۔ ہم سب الگ الگ کائنات کے مالک ہیں۔ سب کو ایک ہی لاٹھی سے نہیں ہانکا جا سکتا۔ اور پھر ہر شخص ایک اِکائی کی صورت ہے۔ اس کے سارے اعضاء آپس میںInter-related ہیں۔ ہمارا ہر احساس، ہماری سوچ، ہمارا عمل، جسم کی ساری مشینری کو حسبِ ضرورت متاثر کرتا ہے۔ اسے …
جگر کے امراض، اہم علامات، ہومیوپیتھک دوائیں اور علاج ۔ حسین قیصرانی۔
جگر (Liver) کی اہمیت کسی بھی اہم جسمانی عضو (دل، دماغ، گردے وغیرہ) سے کم نہیں۔ نظامِ ہاضمہ کو اِعتدال میں رکھنے کا یہ نہایت ہی اہم عضو ہے۔ اس کا کمال یہ ہے کہ جسم کو نقصان پہنچانے والے مواد اپنے اندر جمع کرتا ہے؛ اس مواد سے صفراء پیدا کرتا ہے اور اسے پِتہ (Gallbladder) کے ذریعے معدہ میں پہنچاتا ہے جہاں یہ غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ بڑا مضبوط اور قوی عضو ہے مگر انتہائی بد پرہیزی اور موروثی بیماریوں سے متاثر ہو کر اِس کے خراب ہونے کا اِمکان رہتا ہے۔ جگر …
Homeopathic Case Taking and Understanding the Key Symptoms of Homeopathic Remedies – Urdu – Hussain Kaisrani
بہت سے نامور ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی کتابیں آپ کے زیرِ مطالعہ رہی ہوں گی۔ مطالعہ کرنا بہت ہی اچھی بات ہے لیکن ان کی لکھی ہوئی سب باتیں تسلیم کر لینا ضروری نہیں ہوتا۔ خاص طور پر ایسے میٹریا میڈیکا ہم دیکھتے ہیں کہ اہم ادویات کے خواص انہوں نے کئی کئی صفحات میں بیان کئے ہیں۔ آپ نے محسوس کیا ہو گا کہ ان طول طویل تحریروں کو پڑھ کر ذہن اُلجھ جاتا ہے۔ یہ بھی ممکن نہیں کہ ان کو یاد رکھا جا سکے۔ مثال کے طور پر ایک نامور ڈاکٹر کی کتاب میں صرف اکونائٹ دوا کا …
انسان بیمار کیوں ہوتا ہے؟ حسین قیصرانی
اسباب تو بہت سے ہیں لیکن ہومیوپیتھک نقطہ نظر سے سب سے بڑا سبب انسان کے جسم میں غلاظت و تعفن ہے جو پہلے سے موجود ہو چکا ہےاور جس کا ذمہ دار وہ خود ہے۔ اس غلاظت اور تعفن کو ہومیوپیتھک زبان میں سورا PSORAکہا جاتا ہے ۔ سورا اِنسان میں اگر نہ ہوتا تو کوئی خارجی سبب اس کو ہرگز بیمار نہ کرتا اور داخلی اسباب بھی اس پر اثرانداز نہ ہوتے لیکن اب صورتِ حال بالکل اس کے برعکس ہے۔ یہ چھوٹے بڑے خارجی اور داخلی اسباب اسے مریض بنا دیتے ہیں۔ خارجی اسباب کم اور داخلی …
Select your homeopathic remedy carefully with open mind – Urdu
(ڈاکٹر بنارس خان اعوان، واہ کینٹ) بعض دوائیں کسی ایک علامت کے لئے اتنی معروف ہیں کہ سوائے اس ایک دوا کے دوسری کوئی دوا ذہن میں آتی ہی نہیں۔ لہٰذا اکثر ساتھی، جو ریپرٹری دیکھنے یا میٹریامیڈیکا کا گہرا مطالعہ کرنے کا تکلف نہیں کرتے، وہی معروف دوا تجویز کر دیتے ہیں۔ آگے مریض کی قسمت۔ اگر انتخاب درست ہوا تو ستے خیراں ورنہ Suppression کو تو کوئی ڈر نہیں ؟ آئیے دیکھتے ہیں۔ ذیل میں ہم چند دواؤں پر بات کرتے ہیں۔ ساری مثالیں SYNTHESIS انتخاب کی گئی ہیں۔ منہ خشک ہونا اس علامت پر سیکنڈ ایئر …
ہومیوپیتھک تشخیص اور ایلوپیتھک تشخیص: ڈاکٹر بنارس خان اعوان
تشخیص یعنی بیماری کا پتا چلانا بالعموم ایلوپیتھک پس منظر میں بولا جاتا ہے جب کہ ہومیوپیتھی میں اس کا مطلب مختلف ہے۔ ایلوپیتھی میں تشخیص کا مطلب اس وائرس، بکٹیریا یا مائکروب وغیرہ کا کُھرا ڈھونڈنا ہوتا ہے جو (ان کے خیال میں) بیماری کا اصل سبب ہوتا ہے۔ اگر سراغ مل جائے تو اس کا توڑ کرنے والی انٹی بائیوٹک، انٹی وائرل یا انٹی الرجک دوا تجویز کی جاتی ہے۔ اس مقصد کے لیے مختلف لیب ٹیسٹس، ایکس رے، سی ٹی سکین اور بے شمار دیگر ٹیسٹ اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ اور اگر سراغ نہ ملے تو …
ہومیوپیتھک دوا ارجنٹم نائٹریکم: جارج وتھالکس
تلخیص و ترجمہ ڈاکٹر بنارس خان اعوان، واہ کینٹ ڈاکٹر ملک مسعود یحیےٰنائٹریٹ آف سلور ذہنی جذباتی علامات: * اپنی صحت کی بابت شدید پریشانی۔ موت کا خوف * مراق * دماغ مخصوص خیالات پر اڑجاتا ہے۔ ان پر قابو نہیں پاسکتا نہ ہی ان خیالات کو دماغ میں آنے سے روک سکتا ہے۔ * بلندیوں کا خوف۔ ہجوم کا خوف۔ پل کراس کرنے سے خوف * تنگ جگہوں کا خوف۔ بند جگہوں کا خوف * پیش بینی اضطراب اسہال کا پیش خیمہ ہوتا ہے * بار بار پیشاب * خارجی اشیاء سے دلچسپی کا رجحان * اپنے محسوسات دو …
ڈائری کتاب ہومیوپیتھی علاج ٹاپ دوا ۔ حسین قیصرانی
تعارف زمین پر انسانی زندگی کی ابتداء کب اور کیسے ہوئی اس سے ہمارے مضمون کا تعلق نہیں ہمارا مضمون علم طب‘یعنی امراض اور علاج امراض ہے۔ اس کی ابتداء کب اور کیسے ہوئی اور یہ سائنس‘ترقی کرتی ہوئی آج کس مقام پر ہے اور اس کا مستقبل کیا ہے؟ انسان نے اپنے بارے میں بڑی جستجو کی ہے۔ تحقیقات کی ہیں۔ معلوم یہ ہوا ہے کہ انسان ابتداء میں حیوانوں کی طرح غاروں میں اور درختوں پر انفرادی زندگی گزارتا تھا۔ پھر رفتہ رفتہ اجتماعی زندگی کا آغاز ہوا۔ اشیاء کے نام رکھ کر ان کے متعلق معلومات حاصل …